Skip to main content

Posts

Showing posts from May, 2015

آخری سیلیوٹ سعادت حسن منٹو افسانہ

آخری سیلیوٹ (سعادت حسن منٹو) یہ کشمیر کی لڑائی بھی کچھ عجیب و غریب تھی۔ صوبیدار رب نواز کا دماغ ایسی بندوق بن گیا تھا جس کا گھوڑا خراب ہو گیا ہو۔ پچھلی بڑی جنگ میں وہ کئی محاذوں پر لڑ چکا تھا۔ مارنا اور مرنا جانتا تھا۔ چھوٹے بڑے افسروں کی نظر میں اسکی بڑی توقیر تھی، اس لیے کہ وہ بڑا بہادر، نڈر اور سمجھدار سپاہی تھا۔ پلاٹون کمانڈر مشکل کام ہمیشہ اسے ہی سونپتے تھے اور وہ ان سے عہدہ برآہوتا تھا۔ مگر اس لڑائی کا ڈھنگ ہی نرالا تھا۔ دل میں بڑا ولولہ، بڑا جوش تھا۔ بھوک پیاس سے بے پرواہ صرف ایک ہی لگن تھی دشمن کا صفایا کر دینے کی، مگر جب اس سے سامنا ہوتا تو کچھ جانی پہچانی صورتیں نظر آتیں۔ بعض دوست نظر آتے، بڑے بغلی قسم کے دوست جو پچھلی لڑائی میں اس کے دوش بدوش، اتحادیوں کے دشمن سے لڑے تھے، پر اب جان کے پیاسے بنے ہوئے تھے۔ صوبیدار رب نواز سوچتا تھا کہ یہ سب خواب تو نہیں۔ پچھلی بڑی جنگ کا اعلان۔ ۔ ۔ بھرتی، قد اور چھاتیوں کی پیمائش، پی ٹی، چاند ماری اور پھر محاذ۔ ۔ ۔ ادھر سے اُدھر، اُدھر سے ادھر، آخر جنگ کا خاتمہ۔ ۔ ۔ پھر ایک دم پاکستان کا قیام اور ساتھ ہی کشمیر کی لڑائی۔ اوپر تلے کتنی چیز...

Train To Pakistan by Khushonat Singh

Title: Train To Pakistan Author: Khushonat Singh Prize: Free Download:  Khushonat Singh   Train To Pakistan Urdu Title: ٹرین ٹو پاکستان خوشونت سنگھ Type: Historical novel Note:  All urdu novels and urdu books available in PDF format Imran series download and Islamic books free any time don't forget to bookmark  http://www.urdupunch.co.vu feedback requerd 

ﻓﯿﺲﺑُﮏ ﭘﺮ لڑکیوں ﮐﯽ ﺷﮩﺮﺕ کیلئے ﭼﻮﺩﮦ ﺭﮨﻨﻤﺎ ﺍﺻﻮﻝ ...

ﻓﯿﺲﺑُﮏ ﭘﺮ لڑکیوںﮐﯽﺷﮩﺮﺕ کیلئے ﭼﻮﺩﮦ ﺭﮨﻨﻤﺎ ﺍﺻﻮﻝ ...  ﮨﺮ 3ﺩﻥ ﺑﻌﺪ ﻓﯿﻠﻨﮓ ﺍﻓﺴﺮﺩﮦ ﮨﺮ ﭘﺎﻧﭽﻮﯾﮟ ﺩﻥ ﻓﯿﻠﻨﮓ happy ﺍﻭﺭ ﮨﺮ ﺁﭨﮭﻮﯾﮟ ﺩﻥ ﻓﯿﻠﻨﮓ Headache ﮐﯽ ﭘﻮﺳﭧ ﺩﯾﮟ...  5 ﮨﺰﺍﺭ ﻓﺮﯾﻨﮉﺯ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ 4 ﮨﺰﺍﺭ ﻟﮍﮐﻮﮞ ﮐﻮ ﺩﻭﺳﺖ ﺑﻨﺎﺋﯿﮟ.. ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﯾﮩﯽ ﮨﺮ ﺗﺼﻮﯾﺮ ﭘﺮ ﻭﺍﮦ ﻭﺍﮦ ﺍﻭﺭ ﮨﺮ ﻏﻢ ﻣﯿﮟ ﺁﮦ ﺁﮦ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ...  ﻧﺎﻣﻮﺭ ﺷﻌﺮﺍ ﮐﯽ ﺷﺎﻋﺮﯼ ﮨﻤﺮﺍﮦ ﺍﭘﻨﯽ ﺗﺼﻮﯾﺮ ﮐﮯ ﭘﻮﺳﭧ ﮐﺮﯾﮟ ﺳﺮﺩﯾﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﮨﻤﯿﺸﮧ ﺑﮍﮬﮑﺘﯽ ﺷﺎﻋﺮﯼ ﺍﻭﺭ ﮔﺮﻣﯿﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺩﮐﮭﯽ ﺷﺎﻋﺮﯼ ﮐﺎ ﺍﻧﺘﺨﺎﺏ ﮐﺮﯾﮟ ﺗﺎﮐﮧ ﻗﺎﺭﺋﯿﻦ ﺳﺮﺩ ﺁﮨﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﮔﺮﻡ ﺳﺎﻧﺴﻮﮞ ﺳﮯ ﻣﻮﺳﻢ ﮐﻮ ﻣﻌﺘﺪﻝ ﺭﮐﮫ ﺳﮑﯿﮟ...  ﺁﭖ ﺭﻭﺯﺍﻧﮧ ﺳﻔﺮ ﭼﺎﮨﮯ ﭼﻨﮓ ﭼﯽ ﭘﺮ ﮐﺮﺗﯽ ﮨﻮﮞ ﻟﯿﮑﻦ ﺳﭩﯿﭩﺲ ﭘﺮ ﭨﺮﯾﻮﻟﻨﮓ ﺁﻥ Lovely Civic ﻟﮑﮭﯿﮟ...  ﺍﭘﻨﯽ ﺍﺻﻞ ﻗﺮﯾﺒﯽ ﺩﻭﺳﺖ ﮐﻮ ﻓﯿﺲ ﺑﮏ ﭘﺮ ﮐﺒﮭﯽ ﻓﺮﯾﻨﮉ ﻧﺎ ﺑﻨﺎﺋﯿﮟ ﻭﺭﻧﮧ ﻭﮦ ﺁﭘﮑﯽ ﺷﮩﺮﺕ ﺩﯾﮑﮭﮑﺮ ﻣﺎﺭﮮ ﺣﺴﺪ ﮐﮯ ﺁﭘﮑﺎ ﮐﭽﺎ ﭼﭩﮭﺎ ﮐﺴﯽ ﺑﮭﯽ ﻭﻗﺖ ﮐﮭﻮﻝ ﺳﮑﺘﯽ ﮨﮯ...  ﮐﺴﯽ ﻣﺸﮩﻮﺭ ﺍﺩﺍﮐﺎﺭﮦ ' ﻣﺎﮈﻝ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﯽ ﻓﺮﯾﻨﮉ ﻟﺴﭧ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮉ ﻧﺎ ﮐﺮﯾﮟ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﺁﭖ ﺳﮯ ﺧﻮﺑﺼﻮﺭﺕ ﮐﻮﺋﯽ ﻧﮩﯿﮟ ) ﺁﭘﮑﯽ ﺍﭘﻨﯽ ﺩﺍﻧﺴﺖ ﻣﯿﮟ (...  ﺻﺒﺢ ﺍُﭨﮫ ﮐﺮ ﮔﻮﮔﻞ ﺳﮯ ﮐﺴﯽ ﺍﭼﮭﮯ ﺳﮯ ﻧﺎﺷﺘﮯ ﮐﯽ ﺗﺼﻮﯾﺮ ﺍُﭨﮭﺎﺋﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﭖ ﻟﻮﮈ ﮐﺮﺩﯾﮟ ﺍﻭﺭ ﺧﻮﺩ ﺁﺭﺍﻡ ﺳﮯ ﺍﭼﺎﺭ ﮐﯿﺴﺎﺗﮫ ﺭﻭﭨﯽ ﮐﮭﺎﺋﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺳﺎﺗﮫ ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﯽ ﭘﻮﺳﭧ ﭘﺮ ﮐﻤﻨﭩﺲ ﺍﻭﺭ ﻻﺋﮑﺲ ﮐﮯ ﻣﺰﮮ ...

مُلّا نصر الدین کے دوست لطیفے

آپ نے ملا نصر الدین کا نام تو سنا ہوگا۔ یہ شخص ترکی کا ایک مسخرہ تھا جس طرح ہمارے ہاں ملا دو پیازہ اور شیخ چلی کے لطیفے مشہور ہیں، اسی طرح ترکی میں ملا نصر الدین کے لطیفے بڑے مزے لے لے کر بیان کیے جاتے ہیں۔ کہتے ہیں ایک دن مُلّا نصر الدین چند دوستوں کے ساتھ جنگل سے گذر رھے تھے کہ اچانک ایک گائے کی آواز سنائی دی ۔ مُلّا کے دوستوں نے کہا : " مُلّا ! آپ کو گائے بُلا رہی ھے ۔" مُلّا گائے کے پاس چلے گئے ۔ چند منٹ بعد واپس آئے تو دوستوں نے طنزًا پوچھا : " مُلّا جی گائے کیا کہہ رہی تھی ؟ " مُلّا بولے : " گائے کہہ رہی تھی کہ آپ کِن گدھوں کے ساتھ پھر رہے ہیں ۔ "  ملا نصر الدین یوں تو نہایت عقل مند اور عالم فاضل شخص تھا مگر لوگوں کی اصلاح اور تفریح کے لیے بے وقوف بنا رہتا اور ایسی ایسی حرکتیں کرتا کہ لوگ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجاتے۔ ملا نصر الدین کے پڑوس میں ایک مال دار یہودی رہتا تھا جو اتنا کنجوس تھا کہ کبھی کسی غریب اور محتاج کو ایک پیسہ نہ دیتا تھا۔ ملا نے کئی مرتبہ اسے سمجھایا کہ خدا نے تمہیں دولت عطا کی ہے، اسے غریب اور مفلس لوگوں پر خرچ ...

پھانسی قرب عبّاس

"پھانسی" یہ کہانی دھند نے لکھی ہے اور آپ تو جانتے ہیں کہ دھند ہمیشہ ظالم کہانیاں لکھتی ہے۔ جو ابھی ابھی سفید گاڑی یہاں سے گزری ہے، اس میں سوار تین لوگ اس کوشش میں ہیں کہ صبح ہونے سے پہلے سپریم کورٹ تک پہنچ جائیں۔ دورانِ سفر جرم اور مجرم انکا موضوع ہے۔۔۔ اس گاڑی کو بہت دور جانا ہے۔ لیکن۔۔۔ دھند گہری ہے، بہت گہری ہے۔۔۔ کہ جیسے جہالت ہو۔۔۔ جہالت جیسی گہری دھند میں اس گاڑی کی رفتار بیس کلو میٹر فی گھنٹہ سے بھی کم ہے۔ یعنی بہت آہستہ، بہت سست۔۔۔ بالکل ایسے ہی سست جیسے کسی بد نظم معاشرے کا نظام ہو۔۔۔ عبداللہ ڈرائیور کی آنکھیں دھند کو کاٹ کر سامنے سڑک پر راستہ تلاش کر رہی ہیں، ساتھ ہی سیٹ پر بیٹھے وکیل صاحب اپنے ہاتھوں کو بغلوں میں دبائے، سمٹے بیٹھے ہیں اور پچھلی سیٹ پر ایس ایچ او دین الہیٰ دراز ہے۔ کل عدالت میں کسی کی زندگی اور موت کا فیصلہ ہے اور یہ تنیوں لوگ اس فیصلے کیساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ دلیلوں اور ثبوت میں وزن ہوا تو موت یقینی ہے، لیکن اگر ڈرائیور نے کوتاہی دکھائی اور گاڑی وقت پر نہ پہنچ سکی تو ایک مجرم کی زندگی کے امکانات پختہ ہوسکتے ہیں۔ ــــــــــــــــــــــــــــ...

انسان سازقُربِ عبّاس

انسان ساز میری عمر تقریباً اٹھارہ برس کی رہی ہوگی کہ اپنے کمرے میں سفید لباس پہنے بیٹھا ایک "فحش" کہانی پڑھ رہا تھا۔ ایک ایسی رنڈی کی کہانی جو اپنے میلی دیواروں والے کمرے میں ساگوان کے چوڑے پلنگ پر منہ میں سستی شراب کی کڑواہٹ لیے سو رہی تھی۔ اس کے کمرے کے ماحول کا جو منظر تراشا گیا اس سے گھِن آنے کے باوجود کہانی پڑھتا چلا جاتا ہوں۔۔۔ اختتام پر میں جو ایک رنڈی کو معاشرے کا سب سے زیادہ بد اور گھٹیا کردار سمجھتا تھا، اپنے نظریات اور پھر اپنے انسان ہونے پر ندامت محسو س کر نے لگتا ہوں۔۔۔ بالکل ساکت ہو کر رہ جاتا ہوں۔۔۔۔ اسی سکوت کے دوران میں ایک کمزور سا شخص موٹے عدسوں والی عینک لگائے کمرے میں داخل ہوتا ہے، وہ کیا کرتا ہے کہ مجھے "ٹوبہ ٹیک سنگھ" کے ایک پاگل بشن سنگھ سے ملواتا ہے اور سوال اٹھاتا ہے۔۔۔ جواب نہ پا کر پھر "کھول دو" کی سکینہ سے ملواتا ہے اور سوال کرتا ہے۔۔۔میں خاموش رہتا ہوں اور مسلسل خاموش رہتا ہوں۔۔۔ پھر وہ میرا ہاتھ تھام کر مجھے موذیل کے پاس لے جاتا ہے اور کبھی کلونت کور کے پاس۔۔۔ وہ دراصل میرے سماج کی بدبودار اور کیچڑ والی گلیوں میں سے گز...

Dracula By Javed Bukhari

Title: Dracula Author: Javed Bukhari Price: Free Type: Novel Book Mediafire:  Dracula 4shared:  Dracula Urdu Title: ڈریکولا جاوید بخاری Note:  All urdu novels and urdu books available in PDF format Imran series download and Islamic books free any time don't forget to bookmark  http://www.urdupunch.co.vu feedback requerd 

محبّت اشفاق احمد اقتباس زاویہ

ہمارے بابا جی محبّت کے معاملے پر بہت زور دیتے تھے اور ان کا کہنا تھا کہ ہمارے مسائل کا واحد آسان حل یہ ہے کہ ہم سب ایک دوسرے سے محبّت کریں - ایک دوسرے کی غلطیوں کو معاف کریں - اور باہمی بھائی چارے کی وہ راہ اپنائیں اب ہم سوچتے ہیں کہ ہماری مالی مشکلات حل ہونگی تو نماز بھی پڑہیں گے - انسانیت سے محبّت بھی کریں گے - یہ حقیقت میں میرے جیسے لوگوں کا بہانہ ہے - لوگوں کو توقیر بخشنے اور محبّت کرنے میں تو کوئی رسید نہیں دینا پڑتی - نہ کوئی اکاؤنٹ کھلوانا پڑتا ہے - بس آپ نے چند میٹھے الفاظ بولنے ہیں - اور ماتھے سے شکنیں ختم کرنی ہیں - جس کا درس حضور نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم نے مکے سے ہجرت کر کے مدینے میں دیا تھا - از اشفاق احمد زاویہ ٣ کارڈیک اریسٹ صفحہ ٢٦٠

آنکھیں افسانہ سعادت حسن منٹو

اس کے سارے جسم میں مجھے اس کی آنکھیں بہت پسند تھیں۔ یہ آنکھیں بالکل ایسی ہی تھیں جیسے اندھیری رات میں موٹر کارکی ہیڈ لائیٹس جن کو آدمی سب سے پہلے دیکھتا  ہے۔ آپ یہ نہ سمجھیے گا کہ وہ بہت خوبصورت آنکھیں تھیں۔ ہرگز نہیں۔ میں خوبصورتی اور بدصورتی میں تمیز کرسکتا ہوں۔ لیکن معاف کیجیے گا، ان آنکھوں کے معاملے میں صرف اتنا ہی کہہ سکتا ہوں کہ وہ خوبصورت نہیں تھیں۔ لیکن اس کے باوجود ان میں بے پناہ کشش تھی۔ میری اور ان آنکھوں کی ملاقات ایک ہسپتال میں ہوئی۔ میں اس ہسپتال کا نام آپ کو بتانا نہیں چاہتا، اس لیے کہ اس سے میرے اس افسانے کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا۔ بس آپ یہی سمجھ لیجیے کہ ایک ہسپتال تھا، جس میں میرا ایک عزیز آپریشن کرانے کے بعد اپنی زندگی کے آخری سانس لے رہا تھا۔ یوں تو میں تیمار داری کا قائل نہیں، مریضوں کے پاس جا کر ان کو دم دلاسہ دینا بھی مجھے نہیں آتا۔ لیکن اپنی بیوی کے پیہم اصرار پر مجھے جانا پڑتا کہ میں اپنے مرنے والے عزیز کو اپنے خلوص اور محبت کا ثبوت دے سکوں۔ یقین مانیے کہ مجھے سخت کوفت ہورہی تھی۔ ہسپتال کے نام ہی سے مجھے نفرت ہے، معلوم نہیں کیوں۔ شاید اس ...