Skip to main content

غبارے اردو تحریر

پچاس لوگوں کا ایک گروپ ایک سیمنار اٹینڈ کر رہا تھا.. مائیک پر ایک صاحب خطاب کر رہے تھے.. اچانک خطاب کرنے والے صاحب رک گئے اور انھوں نے سوچا کچھ گروپ ایکٹویٹی (کھیل تماشہ) شروع کیا جائے..
انھوں نے کچھ غبارے منگوائے اور پچاس لوگوں کو غبارے دے دیے.. انھیں کہا کہ ان غباروں کو پھلاو اور مارکر سے ان پر اپنا نام لکھو.. سب نے ایسا ہی کیا.. غبارے پھلا کر مارکر سے ان پر اپنا اپنا نام لکھ دیا گیا..
اسپیکر صاحب نے سب سے غبارے جمع کیے اور ایک کمرے میں رکھ دیے.. اب کمرے میں پچاس غبارے تھے.. اسپیکر صاحب نے پچاس لوگوں کو کہہ دیا کہ کمرے میں گھس جاو اور اپنے اپنے نام کے غبارے ڈھونڈھو.. اب کمرے میں ہجوم سا لگ گیا.. ہر کوئی اپنے غبارے کی تلاش میں تھا لیکن کسی کو کامیابی نہیں ہو رہی تھی.. لوگ ایک دوسرے میں ٹکراتے پھر رہے تھے..
اسپیکر صاحب کی آواز کمرے میں گونجی.. "اپنے نام کے غبارے نہیں مل رہے..؟ یوں کرو آپ کے ہاتھ جو بھی غبارہ لگتا ہے اس پر لکھا نام پکارو جس کا غبارہ ہے اسے پہنچا دو.."
ایسا ہی کیا گیا اور پانچ منٹ میں سب کو اپنے اپنے نام کا غبارہ موصول ہو گیا.. اب اسپیکر صاحب گویا ہوئے.. "دوستو ! یہی ہماری زندگی کا حال ہے.. ہم خوشیوں کی تلاش میں دربدر پھرتے ہیں لیکن خوشیاں نہیں ملتیں.. ہم یہ کیوں نہیں سمجھتے کہ ہماری خوشیاں دوسروں کی خوشیوں سے منسلک ہیں جیسے ہی دوسرے کو خوشیاں دیں گے ہمیں ہمارے حصے کی خوشیاں مل جائیں گی..!!"

Comments

Popular posts from this blog

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے ضلع صوابی کو گیس کی فراہمی کا افتتاح کیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ حلقہ این اے ۔13 ضلع صوابی کو گیس کی فراہمی کا افتتاح عوام کیلئے ایک تحفہ ہے۔اس کے لئے بڑی محنت کی گئی ۔نا اہل حکمرانوں نے صوبے کے عوام کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا ۔امیر مقام اور وزیر اعظم صوبائی حکومت  کے وسائل اور محنت پر سیاست کرتے ہیں اور صوبائی حکومت کے منصوبوں کا جعلی افتتاح کرکے عوام کو دھوکہ دیتے ہیں۔ ان کو افتتاح کرنے کا جنون ہے ۔ بڑے شوق سے کرے مگر اپنے وسائل پر ۔ صوبائی حکومت کے منصوبوں پر سیاست نہ کرے ۔امیر مقام چھیڑ چھاڑ نہ کرے اگر آئندہ چھیڑ چھاڑ کی تو وفاق اور صوبے کے درمیان جھگڑا پیدا ہو گا۔ ہم با اختیار ہیں ، یہاں وفاق کی مرضی نہیں چلے گی۔ ہم صوبے کے حقوق کا تحفظ اور عوام کو حقوق کی فراہمی بخوبی جانتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل ٹوپی ضلع صوابی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر، سینئر صوبائی وزیر شہرا م خان ترکئی ، رکن قومی اسمبلی عاقب اﷲ خان اور پی ٹی آئی کے مقامی رہنما فضل خان نے بھی اجلاس سے خطاب کیا۔ وزیراعلیٰ نے حلقہ این اے 13 کو گیس کی فراہمی کے منصوبے اور تحصیل پلے گر...

Tasawar E Khuda By Arshad Mehmood

Title:  Tasawar E Khuda Author:  Arshad Mehmood Format:  PDF Price:  Free Urdu Title:  تصور خدا ارشد محمود Download:   click here Note:  All urdu novels and urdu book available in PDF format Imran series download and Islamic books free any time don't forget to bookmark http://www.urdunovels.co.vu feedback requerd 

Download Khamoshi (silence) English Book In Urdu Translate

Download Khamoshi (silence) English Book In Urdu Translate book Khamoshi Format : pdf Download :  Khamoshi