Skip to main content

گل نو خیز اختر colum

گل نو خیز اختر
کچھ لوگ بڑے نجومی ہوتے ہیں۔۔۔۔۔مثلاً ایک لڑکی تاریکی میں گھر سے فرار ہوگئ۔۔۔۔۔اس کی ماں صبح اٹھ کر رونے پیٹنے لگ گئ۔۔۔۔۔اور ساتھ ساتھ کہتی جاتی تھی۔۔۔۔۔ "ہائے میری بیٹی تو ولی تھی۔۔۔۔۔اللہ کی نیک بندی تھی۔۔۔۔۔مجھے پتہ ہی نہ چلا کہ وہ اتنی بڑی نجومی تھی۔۔۔۔۔"
ایک ہمسائی نے پوچھا۔۔۔۔۔"ہوش کے ناخن لو۔۔۔۔۔تمھاری بیٹی گھر سے بھاگ گئ ہے اور تم کہہ رہئ ہو کہ وہ ولی تھی، نجومی تھی۔۔۔۔۔"
ماں نے آنسو پونچھے اور عقیدت سے بولی۔۔۔۔۔"اے بہن۔۔۔۔۔وہ واقعی نجومی تھی۔۔۔۔۔میں ہی کم بخت اس کی قدر نہ کرسکی۔۔۔۔۔۔اب دیکھو نہ رات سونے سے پہلے اس نے مجھے کان میں بتا دیا تھا کہ، "اماں کل ہمارے گھر کا ایک فرد کم ہوجائے گا۔۔۔۔۔"
تو جناب!
اس لحاظ سے میں بھی نجومی ہوں اور اپنے اسی فن کی بدولت میں نے آپکے مستقبل کا حال معلوم کیا ہے۔۔۔۔۔ تاہم یاد رکھئے میرا یہ سارانجوم صرف مردوں کے لیے ہے۔۔۔۔۔خواتین اس سے فائدہ نہیں اٹھاسکتیں۔۔۔۔۔تو پھر آیئں اور دیکھئے ستاروں کی روشنی میں کہ آپ کا برج الٹ رہا ہے یا سنور رہا ہے!!!
ARIES (حمل)
چونکہ آپکے برج کا اردو ترجمہ بڑا خطرناک ہے، اس لئے متحاط رہیں اور زیادہ وقت شور شرابا والی جگہ پر گزاریں۔۔۔۔۔بلاوجہ غصے سے پرہیز کریں کیونکہ لگ رہا ہے کہ منگل والے آپ اپنے غصے کی وجہ سے اچھی خاصی مار کھایئں گے۔آپکے ازدواجی تعلقات اس ہفتے بھی ویسے ہی رہیں گے جیسے کہ پچھلے ہفتے تھے اس لئے کوشش کریں کہ بیوی سے بات بات پر جھگڑا کریں۔۔۔۔۔تاہم جھگڑے کو زیادہ طول مت دیں کیونکہ ستاروں کی روشنی میں آپکے سر پر بڑا سا گومڑ نظر آرہا ہے۔۔۔۔۔!!!
TAURUS (ثور)
آپکے برج کا بھی اردو ترجمہ بھی کچھ اچھا نہیں ہے،تاہم زیادہ سے زیادہ لوگوں کو بتائیں کہ آپکے برج کا نام "ث" سے شروع ہوتا ہے، "س" سے نہیں۔۔۔۔۔!!!بدھ والے دن سفر کا امکان ہے۔۔۔۔۔اور اسی روز وفات کا بھی امکان ہے۔۔۔۔۔عین ممکن ہے کہ دونوں کام ایک ہی وقت میں سرانجام پاجائیں لہذا سفر سے گریز کریں کیونکہ ستاروں کی روشنی میں لگ رہا ہے کہ اگر آپ نے اردو والا "سفر" کیا تو آپ کے ساتھ انگلش والا "suffer" ہوجائے گا۔۔۔
GEMINI (جوزا)
یہ ہفتہ آپکے لئے خوشیاں ہی خوشیاں لا رہا ہے۔۔۔۔۔ اتوار والے دن آپکی ساس کو نمونیا ہوجائے گا۔۔۔۔۔منگل کو آپکی بیگم اپنی والدہ کی طبیعت پوچھنے میکے چلی جایئں گی۔۔۔۔۔ بدھ کے روز شام کے وقت آپکے ہمسائے سے ایک خوبصورت لڑکی نیاز کے دال چاول آپکے گھر دینے آئیں گی۔۔۔۔۔براہ کرم اس ہفتے اپنے گھر کی تمام لائٹس بند رکھیں کیونکہ ستاروں کی روشنی سیدھی آپ کے بیڈروم میں پڑ رہی ہے۔
CANCER (سرطان)
کیونکہ آپکا برج سرطان ہے، اس لئے آپکو فالج ہوسکتا ہے۔گیلی چیزوں سے دور رہیں اور ممکن ہو تو پانی بھی خشک استعمال کریں۔جمعرات کے دن آپ دائمی قبض سے نجات پاجائیں گے۔۔۔۔۔کام ہوجانے پر بچوں میں کوئی میٹھی چیز تقسیم کجیئے گا۔۔۔۔اس ہفتے آپکی طبیعت زیادہ تر بوجھل رہے گی۔۔۔۔ دل عجیب عجیب کام کرنے کو چاہے گا۔۔۔۔۔عین ممکن ہے کہ بخار ہونے کی صورت میں آپ زچہ بچہ وارڈ میں داخل ہونے کی ضد کریں۔۔۔۔ستاروں کی روشنی میں آپکا یہ ہفتہ ملاجلا رہے گا۔
LEO (اسد)
آپکا برج اسد ہے۔۔۔۔۔ لہذا اس ہفتے آپ "حسد" میں مبتلا رہیں گے۔ آپکا دل گھر کی چیزیں توڑنے کو کرے گا۔۔۔۔۔ستارے بتا رہے ہیں کہ اتوار کے روز آپ جوش جذبات میں آکر فلش کے ٹکڑے ٹکڑے کردیں گے۔۔۔۔۔منگل کے روز آپکی طبیعت بدل جائے گی۔۔۔۔۔ آپ چائے میں ٹماٹر بھگو کر کھائیں گےاور ٹی وی آن کرکے خبرنامے کی تال پر رقص کریں گے۔۔۔۔۔!!!
VIRGO (سنبلہ)
آپ بہت ضدی انسان ہیں، مگر اس ہفتے آپکی ساری ضدیں پوری ہوتی نظر آرہی ہیں۔۔۔آپکی ضد تھی کہ آپ کسی ایسی لڑکی سے شادی کریں گے جو آپ کو تحفظ دے۔۔۔۔۔ستاروں کی روشنی میں اس ہفتے آپ کو پھولن دیوی کی بہن کا رشتہ آسکتا ہے۔۔۔۔آپکی ضد تھی کہ آپ "لائی لگ انسان" دیکھ کر ہی رہیں گے۔۔۔انشاءاللہ پوری امید ہے کہ منگل تک آپ کی ملاقات "بش" سے ہوجائے گی۔۔۔۔۔تاہم خبردار رہیے گا۔۔۔جمعرات کے روز آپکے ستاروں کی پوزیشن خطرناک نظر آرہی ہے۔۔۔۔لہذا بش سے ہاتھ ملاتے ہی واپسی پر اپنا ہاتھ تیزاب سے دھو لیجئے گا۔
LIBRA (میزان)
جنس مخالف کا ایک فرد آپکو گملے سمیت پھول مارے گا۔۔۔۔۔آپ بھی چاہیں تو اسے جمال گھوٹے والا پیزا گفٹ کرسکتے ہیں۔۔۔۔۔اتوار کو سفر بہت مفید رہے گا، کوشش کریں کہ سفر کے دوران کھڑکی کے قریب مت بیھٹیں کیونکہ ستاروں کی روشنی میں نظر آرہا ہے کہ انجانے میں کھڑکی کی دوسری طرف سے ایک بابا جی آپکے چہرے پر پان کی پیک پھینکیں گے۔۔۔۔اس ہفتے آپ پر کام کا دباؤ بڑھ جائے گا۔۔۔۔۔آپکی اتنی زیادہ شفٹیں لگیں گی کہ آپ کو شفٹ سے نفرت ہوجائے گی اتنی زیادہ کہ آپ اپنے کمپیوٹر کے کی بورڈ میں سے "SHIFT" کا بٹن بھی توڑ دیں گے۔تاہم منگل کے روز امید ہے کہ آپ "ALT+CLT" کے ذریعے خود پر "کنٹرول" پالیں گے۔
SCORPIO (عقرب)
آپ اپنے بڑھتے ہوئے پیٹ سے پریشان ہیں۔۔۔۔۔ اس ہفتے آپ سمارٹ ہونے کیلئے چار پانج میڈیسن اکھٹی استعمال کریں گے۔۔۔۔۔اور یوں ستاروں کی روشنی میں نظز آرہا ہے کہ آپ منگل تک باتھ روم میں ہی قیام فرمائیں گے۔۔۔۔۔اس ہفتے آپ کا ایک قرض بمعہ سود آپ کو واپس مل جائے گا۔۔۔۔یعنی پچھلے ہفتے آپ نے جن صاحب کو ایک تھپڑ مارا تھا وہ آپکو دو تھپڑ بمع پانج گھونسے واپس کریں گے۔۔۔۔۔طبیعت پر فنون لطیفہ کا رجحان غالب رہے گا۔۔۔۔۔آپ پانج دفعہ "ٹائی ٹینک" دیکھیں گے اور "مصور" بننے کی ٹھان لیں گے۔۔۔۔۔تاہم برج کی پوزیشن بتا رہی ہے کہ اگر آپ نے تصویر بنانے کی کوشش کی تو پہلے دس سکینڈ میں ہی آپکا گیارہ ہارٹ فیل ہوجائے گا۔۔۔۔۔!!!
SAGITTARIUS (قوس)
دور سے ایک رشتہ دار آئے گا۔۔۔۔۔اور قریب سے بے عزت کرکے چلا جائے گا۔۔۔۔۔خاتونِ خانہ کی طبیعت درست ہوتے ہی آپ کی مالی پریشانیاں بھی دور ہوجائیں گی۔۔۔۔۔کیونکہ۔۔۔۔۔ رزق بیوی کی قسمت کا ہوتا ہے۔اس ہفتے آپ کا دل خطرناک جانور پالنے کو چاہے گا۔۔۔۔۔اس مقصد کے لئے آپ بار بار "کولن پاؤل" کو فون کریں گے۔۔۔تاکہ۔۔۔۔۔ وہ آپ کو امریکا سے کوئ خطرناک جانور بھیجے۔۔۔۔لیکن آپ کو مایوسی ہوگی۔۔۔۔۔کولن پاؤل آپ سے معذرت کرے گا کہ فی الحال ہمارے سارے خطرناک جانور عراق اور افغانستان گئے ہوئے ہیں۔۔۔۔۔ستاروں کی روشنی بتارہی ہے کہ اس ہفتہ آپ کو ایک پھوڑا نکلے گا۔۔۔۔۔جس کے نتیجے میں آپ دفتر کا سارا کام کھڑے ہوکر مکمل کریں گے۔۔۔۔۔!!!
CAPRICORN (جدی)
آپ کا پرج "جدی" ہے۔۔۔۔ لہذا آپ "جدی۔۔۔۔۔پُشتی" ہیں۔اِس ہفتے آپ صرف سوئیں گے اور خواب دیکھیں گے۔۔خواب میں آپ "Via تھائ لینڈ" حج کرنے جائیں گے۔سارا ہفتہ سستی چھائی رہے گی۔۔۔۔۔اور طبیعت اتنی کاہل رہے گی کہ نیند میں بھی سوتے رہیں گے۔ستاروں کی روشنی میں بھی کچھ نظر نہیں آرہا۔
AQUVARIUS (دلو)
نئ لڑکی کے ساتھ آپ کا نیا رومانس کامیاب ہوجائے گا۔۔۔۔اور اس لڑکی کا بھی۔۔۔۔ایک جوزا فرد آپ سے اظہارِ نفرت کرے گا۔۔۔بدھ کے روز نہانے سے آپ کو اپنے وزن میں سات کلو کمی محسوس ہوگی۔۔۔۔۔اس ہفتہ ٹیلی فون سننے سے پرہیز کریں کیونکہ کوئی غلط کال آپ کو صحیع رستے پر لاسکتی ہے۔۔۔۔ مذہب کی طرف رحجان زیادہ رہے گا، اتنا زیادہ کہ شیمپو کی ڈبی پر بھی عربی لکھی دیکھ کراُسے عقیدت سے اُونچی جگہہ رکھ دیں گے۔ سوموار کے روز دل موسیقی کی طرف مائل رہے گا۔۔۔۔۔اورآپ بار باریہ گاناگنگنائیں گے۔۔۔"آجا تینوں "مکھیاں" اڈیکدیاں"
PISCES (حوت)
کھانے پینے پر زور رہے گا۔۔۔۔۔تاہم ہفتے کے روز کھانے سے زیادہ "پینے" پر روشنی پڑرہی ہے۔۔۔۔۔اس ہفتے آپ سے آپ کا ایک بچھڑا ہوا دوست آپ سے نہیں ملے گا۔۔۔آپ اداس اداس شعر سنیں گے۔۔۔۔۔طبیعت میں بےقراری پیدا ہوگی جو صرف پشاوری چپل پہن کر ٹہلنے سے دور ہوگی۔۔۔۔۔جمعہ کے روز آپ کو اچانک "کھرک" یعنی خارش ہوجائے گی جو ہفتے کی شام تک کامیابی سے جاری رہئے گی۔۔۔۔آپ یے جاننے کیلئے بےقرار رہئے گے کہ آپ کے ہاں اولاد کیوں نہیں ہوتی۔۔۔۔۔اور تب آپ کو خواب میں اشارہ ملے گا کہ آپ کی تو ابھی شادی ہی نہیں ہوئی۔۔۔۔۔۔آپکے برج کی پوزیشن بتارہی ہے کہ اگر آپ نے سر کے بالوں کو گرنے سے نہ روکا تو عین ممکن ہے کہ اگلے ہفتے تک لوگ آپکو امجد اسلام امجد کا "ہم زلف" کہنا شروع کردیں۔

Comments

Popular posts from this blog

Tasawar E Khuda By Arshad Mehmood

Title:  Tasawar E Khuda Author:  Arshad Mehmood Format:  PDF Price:  Free Urdu Title:  تصور خدا ارشد محمود Download:   click here Note:  All urdu novels and urdu book available in PDF format Imran series download and Islamic books free any time don't forget to bookmark http://www.urdunovels.co.vu feedback requerd 

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے ضلع صوابی کو گیس کی فراہمی کا افتتاح کیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ حلقہ این اے ۔13 ضلع صوابی کو گیس کی فراہمی کا افتتاح عوام کیلئے ایک تحفہ ہے۔اس کے لئے بڑی محنت کی گئی ۔نا اہل حکمرانوں نے صوبے کے عوام کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا ۔امیر مقام اور وزیر اعظم صوبائی حکومت  کے وسائل اور محنت پر سیاست کرتے ہیں اور صوبائی حکومت کے منصوبوں کا جعلی افتتاح کرکے عوام کو دھوکہ دیتے ہیں۔ ان کو افتتاح کرنے کا جنون ہے ۔ بڑے شوق سے کرے مگر اپنے وسائل پر ۔ صوبائی حکومت کے منصوبوں پر سیاست نہ کرے ۔امیر مقام چھیڑ چھاڑ نہ کرے اگر آئندہ چھیڑ چھاڑ کی تو وفاق اور صوبے کے درمیان جھگڑا پیدا ہو گا۔ ہم با اختیار ہیں ، یہاں وفاق کی مرضی نہیں چلے گی۔ ہم صوبے کے حقوق کا تحفظ اور عوام کو حقوق کی فراہمی بخوبی جانتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل ٹوپی ضلع صوابی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر، سینئر صوبائی وزیر شہرا م خان ترکئی ، رکن قومی اسمبلی عاقب اﷲ خان اور پی ٹی آئی کے مقامی رہنما فضل خان نے بھی اجلاس سے خطاب کیا۔ وزیراعلیٰ نے حلقہ این اے 13 کو گیس کی فراہمی کے منصوبے اور تحصیل پلے گر...

مفتی عدنان کاکا خیل جنت اور ڈاکٹر روتھ فاؤ - بابا کوڈا

تھوڑی دیر کیلئے فرض کرلیں کہ اگر مفتی عدنان کاکا خیل مسلمان گھرانے کی بجائے کسی ہندو یا عیسائی گھرانے میں پیدا ہوا ہوتا۔ وہ اپنی خاندانی اقدار کے مطابق اپنی زندگی بسر کرتا، اپنی سوچ کے مطابق جو بہتر سمجھتا، وہ کرتا۔ پھر جب وہ اسی حالت میں مرتا تو شاید جہنم میں چلا جاتا۔ ڈاکٹر روتھ کے مرنے پر تو بڑی آسانی سے عدنان کاکا خیل نے اسے جہنم جانے کی نوید سنا دی لیکن اگر ڈاکٹر روتھ نے جہنم کے دروازے سے اندر داخل ہونے سے پہلے اللہ سے یہ شکوہ کردیا کہ وہ 50 سال اسلامی جمہوریہ پاکستان میں رہی اور ایک دفعہ بھی اس کے پاس کوئی مفتی عدنان کاکا خیل نہ آیا جو اسے اسلام کی دعوت دیتا اور اسے جہنم سے نجات دلاتا۔ ڈاکٹر روتھ اگر مسلمان گھرانے میں پیدا نہیں ہوئی تو اس میں اس کا کیا قصور تھا؟ بالکل اسی طرح جیسے عدنان کاکا خیل اگر عیسائی گھرانے میں پیدا ہوتا تو آج مفتی نہ بنا ہوتا۔ اب یہ کوئی نہ کہے کہ ڈاکٹر روتھ کو اللہ نے دماغ دیا تھا، اس نے خود اسلام کیوں نہ قبول کرلیا۔ آپ کو پتہ ہونا چاہیئے کہ اللہ کے آخری نبی ﷺ ستر، ستر مرتبہ لوگوں کے گھر دین کی دعوت دینے جاتے تھے۔ ایک دفعہ سخت بارش، طوفان کے موقع...