Skip to main content

Posts

Showing posts from September, 2017

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے ضلع صوابی کو گیس کی فراہمی کا افتتاح کیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ حلقہ این اے ۔13 ضلع صوابی کو گیس کی فراہمی کا افتتاح عوام کیلئے ایک تحفہ ہے۔اس کے لئے بڑی محنت کی گئی ۔نا اہل حکمرانوں نے صوبے کے عوام کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا ۔امیر مقام اور وزیر اعظم صوبائی حکومت  کے وسائل اور محنت پر سیاست کرتے ہیں اور صوبائی حکومت کے منصوبوں کا جعلی افتتاح کرکے عوام کو دھوکہ دیتے ہیں۔ ان کو افتتاح کرنے کا جنون ہے ۔ بڑے شوق سے کرے مگر اپنے وسائل پر ۔ صوبائی حکومت کے منصوبوں پر سیاست نہ کرے ۔امیر مقام چھیڑ چھاڑ نہ کرے اگر آئندہ چھیڑ چھاڑ کی تو وفاق اور صوبے کے درمیان جھگڑا پیدا ہو گا۔ ہم با اختیار ہیں ، یہاں وفاق کی مرضی نہیں چلے گی۔ ہم صوبے کے حقوق کا تحفظ اور عوام کو حقوق کی فراہمی بخوبی جانتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل ٹوپی ضلع صوابی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر، سینئر صوبائی وزیر شہرا م خان ترکئی ، رکن قومی اسمبلی عاقب اﷲ خان اور پی ٹی آئی کے مقامی رہنما فضل خان نے بھی اجلاس سے خطاب کیا۔ وزیراعلیٰ نے حلقہ این اے 13 کو گیس کی فراہمی کے منصوبے اور تحصیل پلے گر...

یہ مولوی پٹواری لگتا ہے - رعایت الله فاروقی

محلے کے بازار میں دو نوجوان ٹکرے جن کے ہاتھ میں کچھ پمفلٹ تھے۔ ہاتھ ملا کر ایک پمفلٹ پکڑایا جس پر نظر ڈالی تو پی ٹی آئی کا تھا۔ ان میں سے ایک نوجوان نے پوچھا "سر ! کیا آپ جانتے ہیں آپ کے ایم این اے کون ہیں ؟" "جی ہاں ! چوہدری نثار علی خان ہیں !" "سر ! کیا آپ نے پچھلے چار سال کے دوران انہیں ایک بار بھی حلقے میں دیکھا ؟" "بالکل نہیں دیکھا !" "سر ! کیا ہمیں ایسے لوگوں کو منتخب کرنا چاہئے جو حلقے میں آتے ہی نہیں ہیں ؟" "بیٹا ! ہم نے ان کو حلقے میں آنے کے لئے نہیں بلکہ اسمبلی میں جانے کے لئے منتخب کیا ہے اور وہاں وہ پابندی سے جا رہے ہیں" "تو سر ! حلقے کے کام کون کرائے گا ؟" "دیکھو بیٹا ! چوہدری نثار علی خان 2012ء کے آخر میں آئے تھے اور صاف صاف کہا تھا کہ جو کام کروانے ہیں الیکشن سے قبل کروا لو کیونکہ جیتنے کے بعد اگر ہماری حکومت بن گئی تو میری مصروفیات بہت بڑھ جائیں گی۔ ہم نے ضروریات کی لسٹ پکڑائی اور وہ سارے کام انہوں نے 6 ماہ میں کرکے دیدئے، اب اس سال کے آخر تک وہ پھر آئیں گے تو ہم نئی لسٹ پکڑا...