Skip to main content

یہ مولوی پٹواری لگتا ہے - رعایت الله فاروقی

محلے کے بازار میں دو نوجوان ٹکرے جن کے ہاتھ میں کچھ پمفلٹ تھے۔ ہاتھ ملا کر ایک پمفلٹ پکڑایا جس پر نظر ڈالی تو پی ٹی آئی کا تھا۔ ان میں سے ایک نوجوان نے پوچھا
"سر ! کیا آپ جانتے ہیں آپ کے ایم این اے کون ہیں ؟"
"جی ہاں ! چوہدری نثار علی خان ہیں !"
"سر ! کیا آپ نے پچھلے چار سال کے دوران انہیں ایک بار بھی حلقے میں دیکھا ؟"
"بالکل نہیں دیکھا !"
"سر ! کیا ہمیں ایسے لوگوں کو منتخب کرنا چاہئے جو حلقے میں آتے ہی نہیں ہیں ؟"
"بیٹا ! ہم نے ان کو حلقے میں آنے کے لئے نہیں بلکہ اسمبلی میں جانے کے لئے منتخب کیا ہے اور وہاں وہ پابندی سے جا رہے ہیں"
"تو سر ! حلقے کے کام کون کرائے گا ؟"
"دیکھو بیٹا ! چوہدری نثار علی خان 2012ء کے آخر میں آئے تھے اور صاف صاف کہا تھا کہ جو کام کروانے ہیں الیکشن سے قبل کروا لو کیونکہ جیتنے کے بعد اگر ہماری حکومت بن گئی تو میری مصروفیات بہت بڑھ جائیں گی۔ ہم نے ضروریات کی لسٹ پکڑائی اور وہ سارے کام انہوں نے 6 ماہ میں کرکے دیدئے، اب اس سال کے آخر تک وہ پھر آئیں گے تو ہم نئی لسٹ پکڑا دیں گے"
"لیکن حلقے کے لوگوں کو اسمبلی کی مدت کے دوران بھی تو اپنے ایم این اے کی ضرورت پڑ سکتی ہے"
"جی بالکل پڑ سکتی ہے ! اگر پڑی تو کریم کو 300 روپے دے کر ان کے دفتر چلے جائیں گے"
"اچھا سر ! خدا حافظ"
"نہیں بیٹا ! ایک دو سوال ہمیں بھی تو پوچھنے دو !"
"جی سر پوچھیں !"
"کیا آپ جانتے ہیں یہ ہمارے ساتھ والے حلقے کا ایم این اے کون ہے ؟"
"جی سر ! عمران خان ہیں"
"کیا آپ جانتے ہیں کہ اس حلقے کے لوگوں نے انہیں ایم این اے بنا کر اسمبلی بھیجا اور وہ وہاں نہیں جاتے ؟"
"چل ناصر یہ مولوی پٹواری لگتا ہے !"

Comments

Popular posts from this blog

Tasawar E Khuda By Arshad Mehmood

Title:  Tasawar E Khuda Author:  Arshad Mehmood Format:  PDF Price:  Free Urdu Title:  تصور خدا ارشد محمود Download:   click here Note:  All urdu novels and urdu book available in PDF format Imran series download and Islamic books free any time don't forget to bookmark http://www.urdunovels.co.vu feedback requerd 

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے ضلع صوابی کو گیس کی فراہمی کا افتتاح کیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ حلقہ این اے ۔13 ضلع صوابی کو گیس کی فراہمی کا افتتاح عوام کیلئے ایک تحفہ ہے۔اس کے لئے بڑی محنت کی گئی ۔نا اہل حکمرانوں نے صوبے کے عوام کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا ۔امیر مقام اور وزیر اعظم صوبائی حکومت  کے وسائل اور محنت پر سیاست کرتے ہیں اور صوبائی حکومت کے منصوبوں کا جعلی افتتاح کرکے عوام کو دھوکہ دیتے ہیں۔ ان کو افتتاح کرنے کا جنون ہے ۔ بڑے شوق سے کرے مگر اپنے وسائل پر ۔ صوبائی حکومت کے منصوبوں پر سیاست نہ کرے ۔امیر مقام چھیڑ چھاڑ نہ کرے اگر آئندہ چھیڑ چھاڑ کی تو وفاق اور صوبے کے درمیان جھگڑا پیدا ہو گا۔ ہم با اختیار ہیں ، یہاں وفاق کی مرضی نہیں چلے گی۔ ہم صوبے کے حقوق کا تحفظ اور عوام کو حقوق کی فراہمی بخوبی جانتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل ٹوپی ضلع صوابی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر، سینئر صوبائی وزیر شہرا م خان ترکئی ، رکن قومی اسمبلی عاقب اﷲ خان اور پی ٹی آئی کے مقامی رہنما فضل خان نے بھی اجلاس سے خطاب کیا۔ وزیراعلیٰ نے حلقہ این اے 13 کو گیس کی فراہمی کے منصوبے اور تحصیل پلے گر...

تم بتاؤ تم نے ملک کیلیے کیا کیا ۔ بابا کوڈا

" یہ مت پوچھو کہ ملک نے تم کو کیا دیا، یہ بتاؤ کہ تم ملک کیلئے کیا کرسکتے ہو؟ " آپ نے اکثر یہ ڈائیلاگ مختلف کالموں میں پڑھا ہوگا یا ٹی وی پر سنا ہوگا۔ یہ تاریخی جملہ امریکی صدر جان ایف کینیڈی نے 20 جنوری 1961 کو صدر بننے کے بعد اپنی پہلی تقریر میں امریکی عوام سے کہا تھا۔ صدر بننے کے تقریباً 2 سال بعد کینیڈی کو ٹیکساس کی ریاست میں کسی شخص نے قتل کردیا جس میں سوویت یونین کے ملوث ہونے کا شک کیا گیا کیونکہ کینیڈی نے اپنے دو سال کے عرصے میں سردجنگ میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ کینیڈی کا ایک چھوٹا بھائی ٹیڈ کینیڈی بھی تھا جو کہ 30 سال کی عمر میں 1962 میں میساچیوسٹس نامی سٹیٹ کا سینیٹر منتخب ہوا۔ صدر کینیڈی کے قتل کے بعد ٹیڈ کینیڈی ایک مرتبہ پھر بھاری ووٹوں سے سینیٹر منتخب ہوگیا اور مرحوم صدر کی مقبولیت کی وجہ سے ٹیڈ کینیڈی بھی اپنی ریاست کے ساتھ ساتھ پورے امریکہ میں مقبول ہوتا گیا۔ خیال کیا جارہا تھا کہ وہ 1972 کے الیکشن میں ڈیموکریٹس کا متفقہ صدارتی امیدوار بن کر بغیر کسی مشکل کے امریکہ کا صدر منتخب ہوجائے گا۔ 18 جولائی 1969 کو ٹیڈ کینیڈی نے شہر سے دور ایک جزیرے پر اپنے چند ...