Skip to main content

اردو ادب تحریر

اصفہان میں ایک بہت دولت مند شخص رھتا تھا جسے اللہ نے دنیاوی مال و دولت سے ایسا نوازا تھا جس کی کوئی حد نہیں تھی، مگر وہ ھمیشہ غمگین و پریشان رھتا تھا۔ تردّد ھمیشہ اُس کے چہرے سے ٹپکتا تھا۔ 
اُس کے گھر میں ایک ملازم تھا جو غریب ھونے کے باوجود ھمیشہ خوش رھتا تھا اور اُس کے چہرے پر کبھی کسی نے ملال کا شائبہ تک نہیں دیکھا تھا۔
ایک دن اپنے مالک کو بہت زیادہ غم میں غلطاں پایا تو اُس کے پاس گیا اور کہنے لگا؛
ۤ"جناب کیا یہ حقیقت نہیں ھے اللہ تعالیٰ ھم سب کے دنیا میں آنے سے پہلے موجود تھا؟"
مالک نے جواب دیا؛ "بلا شک و شبہ۔"
"اور کیا یہ بھی حقیقت نہیں ھے کہ جب ھم سب فنا ھو جائیں گے تو وہ پاک ذات پھر بھی موجود رھے گی؟"
"بالکل"
"پھر آپ کیوں پریشان رھتے ھیں؟ وہ آپ سے پہلے بھی دنیا کو بہ حُسن و خوبی چلا رھا تھا اور آپ کے بعد بھی چلاتا رھے گا۔ تو آپ کی زندگی میں بھی چلاتا رھے گا۔ آپ کیوں اپنے آپ کو فکر میں ھلکان کئے دیتے ھیں؟ ھم صرف کوشش کر سکتے ھیں اور نتیجہ ھمیں اللہ پر چھوڑ دینا چاھیئے۔ آپ اللہ پر توکّل کر کے دیکھ لیں کہ زندگی کتنی آسان ھو جاتی ھے۔ اللہ کے احکامات کو خاموشی سے سنیں اور جتنا ھو سکے اُس پر عمل کریں۔ اِس دنیا میں بھی فکر و وسوسہ آپ کے نزدیک نہیں پھٹکے گا اور آخرت بھی سنور جائے گی۔ یہ ساری دنیا فانی ھے اور فانی شے پر فکر کرنا اور پریشان ھونا انسان کو زیب ھی نہیں دیتا۔ فکر ھی کرنی ھے تو اُس پروردگار کی کریں ھمیشہ رھنے والا ھے اور جس کو کسی قسم کا زوال نہیں ھے۔"
ملازم نے جب سر اُٹھا کر اپنے مالک کی آنکھوں میں جھانکا تو اُس میں تشکـر کے آنسو جھلملا رھے تھے اور اُس کا چہرہ اطمینان سے دمک رھا تھا۔
حکایاتِ حکیمانہ سے اقتباس

Comments

Popular posts from this blog

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے ضلع صوابی کو گیس کی فراہمی کا افتتاح کیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ حلقہ این اے ۔13 ضلع صوابی کو گیس کی فراہمی کا افتتاح عوام کیلئے ایک تحفہ ہے۔اس کے لئے بڑی محنت کی گئی ۔نا اہل حکمرانوں نے صوبے کے عوام کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا ۔امیر مقام اور وزیر اعظم صوبائی حکومت  کے وسائل اور محنت پر سیاست کرتے ہیں اور صوبائی حکومت کے منصوبوں کا جعلی افتتاح کرکے عوام کو دھوکہ دیتے ہیں۔ ان کو افتتاح کرنے کا جنون ہے ۔ بڑے شوق سے کرے مگر اپنے وسائل پر ۔ صوبائی حکومت کے منصوبوں پر سیاست نہ کرے ۔امیر مقام چھیڑ چھاڑ نہ کرے اگر آئندہ چھیڑ چھاڑ کی تو وفاق اور صوبے کے درمیان جھگڑا پیدا ہو گا۔ ہم با اختیار ہیں ، یہاں وفاق کی مرضی نہیں چلے گی۔ ہم صوبے کے حقوق کا تحفظ اور عوام کو حقوق کی فراہمی بخوبی جانتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل ٹوپی ضلع صوابی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر، سینئر صوبائی وزیر شہرا م خان ترکئی ، رکن قومی اسمبلی عاقب اﷲ خان اور پی ٹی آئی کے مقامی رہنما فضل خان نے بھی اجلاس سے خطاب کیا۔ وزیراعلیٰ نے حلقہ این اے 13 کو گیس کی فراہمی کے منصوبے اور تحصیل پلے گر...

Tasawar E Khuda By Arshad Mehmood

Title:  Tasawar E Khuda Author:  Arshad Mehmood Format:  PDF Price:  Free Urdu Title:  تصور خدا ارشد محمود Download:   click here Note:  All urdu novels and urdu book available in PDF format Imran series download and Islamic books free any time don't forget to bookmark http://www.urdunovels.co.vu feedback requerd 

Download Khamoshi (silence) English Book In Urdu Translate

Download Khamoshi (silence) English Book In Urdu Translate book Khamoshi Format : pdf Download :  Khamoshi