Skip to main content

تیری آنکھوں کے دریا کا اترنا بهی ضروری تھا،


تیری آنکھوں کے دریا کا اترنا بهی ضروری تھا،
محبت بهی ضروری تهی، بچهڑنا بهی ضروری تھا،
ضروری تھا کہ ہم دونوں طوافِ آرزو کرتے،
مگر پھر آرزوؤں کا بکهرنا بهی ضروری تھا،
بتاؤ یاد ہے تم کو، وہ جب دل کو چرایا تھا،
چرائی چیز کو تم نے خدا کا گهر بنایا تھا،
وہ جب کہتے تھے میرا نام تم تسبیح میں پڑهتے ہو،
محبت کی نمازوں کو قضا کرنے سے ڈرتے ہو،
مگر اب یاد آتا ہے وہ باتیں تهی محض باتیں،
کہی باتوں ہی باتوں میں مکرنا بهی ضروری تھا،
تیری آنکھوں کے دریا کا اترنا بهی ضروری تھا،
وہی ہیں صورتیں اپنی وہی میں ہوں وہی تم ہو،
مگر کهویا ہوا ہوں میں مگر تم بهی کہیں گم ہو،
محبت میں دغا کی تھی سو کافر تهے سو کافر ہیں،
ملی ہیں منزلیں پهر بهی مسافر تهے مسافر ہیں،
تیرے دل کے نکالے ہم کہاں بهٹکے، کہاں پہنچے،
مگر بهٹکے تو یاد آیا بهٹکنا بهی ضروری تھا،
تیری آنکھوں کے دریا کا اترنا بهی ضروری تھا،

Comments

Popular posts from this blog

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے ضلع صوابی کو گیس کی فراہمی کا افتتاح کیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ حلقہ این اے ۔13 ضلع صوابی کو گیس کی فراہمی کا افتتاح عوام کیلئے ایک تحفہ ہے۔اس کے لئے بڑی محنت کی گئی ۔نا اہل حکمرانوں نے صوبے کے عوام کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا ۔امیر مقام اور وزیر اعظم صوبائی حکومت  کے وسائل اور محنت پر سیاست کرتے ہیں اور صوبائی حکومت کے منصوبوں کا جعلی افتتاح کرکے عوام کو دھوکہ دیتے ہیں۔ ان کو افتتاح کرنے کا جنون ہے ۔ بڑے شوق سے کرے مگر اپنے وسائل پر ۔ صوبائی حکومت کے منصوبوں پر سیاست نہ کرے ۔امیر مقام چھیڑ چھاڑ نہ کرے اگر آئندہ چھیڑ چھاڑ کی تو وفاق اور صوبے کے درمیان جھگڑا پیدا ہو گا۔ ہم با اختیار ہیں ، یہاں وفاق کی مرضی نہیں چلے گی۔ ہم صوبے کے حقوق کا تحفظ اور عوام کو حقوق کی فراہمی بخوبی جانتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل ٹوپی ضلع صوابی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر، سینئر صوبائی وزیر شہرا م خان ترکئی ، رکن قومی اسمبلی عاقب اﷲ خان اور پی ٹی آئی کے مقامی رہنما فضل خان نے بھی اجلاس سے خطاب کیا۔ وزیراعلیٰ نے حلقہ این اے 13 کو گیس کی فراہمی کے منصوبے اور تحصیل پلے گر...

Tasawar E Khuda By Arshad Mehmood

Title:  Tasawar E Khuda Author:  Arshad Mehmood Format:  PDF Price:  Free Urdu Title:  تصور خدا ارشد محمود Download:   click here Note:  All urdu novels and urdu book available in PDF format Imran series download and Islamic books free any time don't forget to bookmark http://www.urdunovels.co.vu feedback requerd 

Download Khamoshi (silence) English Book In Urdu Translate

Download Khamoshi (silence) English Book In Urdu Translate book Khamoshi Format : pdf Download :  Khamoshi