Skip to main content

چھین لیں دل وہ مرا ، فکر اُدھر ہے تو یہی

چھین لیں دل وہ مرا ، فکر اُدھر ہے تو یہی
اُن کا منشاۓ نظر کوئی اگر ہے ، تو یہی
وہ ضرور آیئں گے ، گزریں گے اِدھر سے اک دن
مجھ کو اُمید سرِ راہگزر ہے ، تو یہی
اُن کا دیدار کہیں ہو ، وہ کہیں مِل جائیں
رات دن کوئی تقاضاۓ نظر ہے ، تو یہی
اُن سے اظہارِ تمنا تو نہیں ہے مشکل
وہ کہیں روٹھ نہ جائیں مجھے ڈر ہے ، تو یہی
تیر نسبت ، ترا ارماں ، تری حسرت ، تری یاد
اب مرے پاس کوئی زادِ سفر ہے ، تو یہی
مَیں ترے در سے کہیں اور نہیں جا سکتا
سَر ٹِکانے کے لۓ بس کوئی در ہے ، تو یہی
میرے افکار کا محور ہے نصیرؔ اُن کا جمال
مرکزِ دائرہ فکر و نظر ہے ، تو یہی
کلام حضرت الشیخ پیر سید نصیر الدین نصیر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ گولڑہ شریف

Comments

Popular posts from this blog

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے ضلع صوابی کو گیس کی فراہمی کا افتتاح کیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ حلقہ این اے ۔13 ضلع صوابی کو گیس کی فراہمی کا افتتاح عوام کیلئے ایک تحفہ ہے۔اس کے لئے بڑی محنت کی گئی ۔نا اہل حکمرانوں نے صوبے کے عوام کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا ۔امیر مقام اور وزیر اعظم صوبائی حکومت  کے وسائل اور محنت پر سیاست کرتے ہیں اور صوبائی حکومت کے منصوبوں کا جعلی افتتاح کرکے عوام کو دھوکہ دیتے ہیں۔ ان کو افتتاح کرنے کا جنون ہے ۔ بڑے شوق سے کرے مگر اپنے وسائل پر ۔ صوبائی حکومت کے منصوبوں پر سیاست نہ کرے ۔امیر مقام چھیڑ چھاڑ نہ کرے اگر آئندہ چھیڑ چھاڑ کی تو وفاق اور صوبے کے درمیان جھگڑا پیدا ہو گا۔ ہم با اختیار ہیں ، یہاں وفاق کی مرضی نہیں چلے گی۔ ہم صوبے کے حقوق کا تحفظ اور عوام کو حقوق کی فراہمی بخوبی جانتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل ٹوپی ضلع صوابی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر، سینئر صوبائی وزیر شہرا م خان ترکئی ، رکن قومی اسمبلی عاقب اﷲ خان اور پی ٹی آئی کے مقامی رہنما فضل خان نے بھی اجلاس سے خطاب کیا۔ وزیراعلیٰ نے حلقہ این اے 13 کو گیس کی فراہمی کے منصوبے اور تحصیل پلے گر...

Tasawar E Khuda By Arshad Mehmood

Title:  Tasawar E Khuda Author:  Arshad Mehmood Format:  PDF Price:  Free Urdu Title:  تصور خدا ارشد محمود Download:   click here Note:  All urdu novels and urdu book available in PDF format Imran series download and Islamic books free any time don't forget to bookmark http://www.urdunovels.co.vu feedback requerd 

Download Khamoshi (silence) English Book In Urdu Translate

Download Khamoshi (silence) English Book In Urdu Translate book Khamoshi Format : pdf Download :  Khamoshi